• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146400

    عنوان: دونوں سجدوں کے درمیان دعا؟

    سوال: کیا فرض نماز میں دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ میں \"اللھم اغفرلی وارحمنی واجبرنی واھدنی وارزقنی\" دعا پڑھ سکتے ہیں؟ فرض میں جلسہ میں یہ دعا پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟ مکروہ یا مستحب؟

    جواب نمبر: 146400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 178-155/SN=3/1438

     

    اگر کوئی شخص انفراداً فرض نماز ادا کررہا ہو تو اس کے حق میں یہ دعا پڑھنا افضل و مستحب ہے، اسی طرح اگر باجماعت نماز میں مقتدی کو موقع لگے تو وہ بھی پڑھ سکتا ہے؛ لیکن امام کے لیے یہ دعاپڑھنا بہتر نہیں ہے؛ کیوں کہ امام کو نماز میں تخفیف کا حکم دیا گیا ہے، یہ دعا پڑھنے کی صورت میں نماز نسبةً دراز ہو جائے گی؛ ہاں اگر مقتدی محدود و متعین ہوں اور ان میں گراں نہ گذرے تو امام کے لیے بھی پڑھنا بہتر ہے۔ ولیس بینہما ذکر مسنون ․․․․ وما ورد محمول علی النفل ․․․․ قال الشامی: قولہ محمول علی النفل أي تہجداً أو غیرہ خزائن ․․․․ إن ثبت فی المکتوبة فلیکن في حالة الانفراد أو الجماعة والمأمومون محصورون لایتثقّلون بذلک کما نص علیہ الشافعیة ولا ضرر فی التزامہ وإن لم یصرح بہ مشایخنا؛ فإن القواعد الشرعیة لا تنبو عنہ، کیف والصلاة والتسبیح والتکبیر والقراء ة کما ثبت فی السنة اھ (درمختار مع الشامی: ۲/۲۱۲، باب صفة الصلاة ، ط: زکریا)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند