• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146399

    عنوان: امام کے لیے ربنا لک الحمد کہنا؟

    سوال: کیا جماعت کی نماز میں قومہ میں امام صاحب جہرا "سمع اللہ لمن حمدہ" کہنے کے بعد سرا \"ربنا ولک الحمد\" کہہ سکتا ہے تاکہ اس بہانے قومہ میں تعدیل ارکان ہوجائے ؟

    جواب نمبر: 146399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 151-112/Sd=3/1438

     

    امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک امام رکوع سے اٹھتے ہوئے صرف تسمیع (سَمِعَ اللّٰہ لمَن حَمِدَہ) کہنے پر اکتفا کرے گا، تحمید (رَبَّنَا لَکَ الحمد) امام نہیں کہے گا، یہی قول متون کاہے، اس لیے امام کو صرف تسمیع پر اکتفا کرنا چاہیے۔ تعدیل ارکان امام کے رَبَّنَا لَکَ الحمدکہنے پر موقوف نہیں ہے۔ قال الحصکفي : ثم یرفع رأسہ من رکوعہ مسمعاً۔۔۔۔۔۔ویکتفي بہ الامام۔۔۔۔۔۔۔قال ابن عابدین: المتون علی قول الامام۔۔۔۔۔۔ ( کتاب الصلاة، باب صفة الصلاة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند