• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146247

    عنوان: بدعت کرنے والے امام کے پیچھے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟

    سوال: بدعت کرنے والے امام کے پیچھے نماز ہوتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 146247

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 220-213/M=2/1438

    اگر صحیح العقیدہ امام موجود ہوتو بدعتی امام کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے اور مجبوری میں بدعتی امام کے پیچھے نماز پڑھ لی جائے، نماز ہو جائے گی بشرطیکہ امام شرکیہ عقائد میں مبتلا نہ ہو۔ ویکرہ إمامة مبتدع أي صاحب بدعة (درمختار مع الشامی) ویکرہ تقدیم المبتدع أیضاً لانہ فاسق من حیث الاعتقاد وہو أشد من الفسق (حلبی کبیر) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند