• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145970

    عنوان: بلغم کے ساتھ نکلنے والا مواد کا قطرہ 5 کے سکے سے زیادہ پھیل جائے تو؟

    سوال: ۱- کیا بچے کو دوا پلاتے ہوئے پھندا لگنے پر بلغم / تھوک کے ساتھ نکلنے والا مواد ناپاک سمجھا جائے گا؟ بچے کو نزلہ اور بخار کی بیماری ہے اور نکلنے والا مواد مرد کی ہتھیلی کی گہرائی سے زیادہ نہیں۔ ۲- نیز اگر ایسا کوئی قطرہ شلوار پر گر جائے اور پانچ کے سکے سے تھوڑا بڑے حصے پر اس کا اثر پھیل جائے تو نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 145970

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 128-259/Sn=4/1438

     

    (۱) پھندا لگنے کی وجہ سے جو ”مادہ“ نکلتا ہے ظاہر ہے کہ ”معدہ“ سے نہیں نکلتا؛ بلکہ حلق سے باہر آتا ہے؛ لہٰذا اس ”مادے“ پر ناپاک ہونے کا حکم نہیں لگے گا، اگر یہ کپڑے پر لگ جائے تو نماز بہرحال ہوجائے گی خواہ قلیل ہو یا کثیر۔

    (۲) نماز ہوگئی، دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ دیکھیں : درمختار مع الشامی (۱/۲۶۶، ۲۶۵، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند