• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145885

    عنوان: نماز میں سر کے بال دوپٹے سے نکل آئیں تو؟

    سوال: دوران نماز خواتین کے سر کے بال کس قدر اور کتنی دیر دوپٹے سے باہر نکل آئیں تو نماز فاسد ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 145885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 124-136/L=2/1438

    عورت کے سر کے بالوں یا لٹکے ہوئے بالوں کا چوتھائی حصہ یا اس سے زیادہ، اگر ایک رکن کی ادائیگی کے بقدر کھل جائے، تو نماز فاسد ہو جائیگی۔ والحکم في الشعر الترسل من المرأة الحرة والرأس منہا ․․․․․․ کالحکم فی السابق، فأی عضو من ہذہ الاعضاء انکشف ربعہ قدر أداء رکن لاتجوز الصلوة جلبي کبیر ۳۱۳/ الشرط الثالث ستر العورة ط: اشرفي بکڈپو دیوبند، ویمنع کشف ربع عضو قدر أداء رکن بلا صنعہ من عورة غلیظة أو خفیفة علی المعتمد۔ تنویر الأبصار مع الدر والرد: ۲/ ۸۲، کتاب الصلاة/ باب شروط الصلاة ط: زکریا دیوبند یوپی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند