• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145544

    عنوان: تارک سنت امام کی اقتدا میں نماز کا حکم

    سوال: معزز علماء کرام کیا فرماتے ہیں مسئلہ ذیل میں کہ اگر کوئی امام مسجد اکثر ظہر کی چار رکعت سنت ترک کر دیتا ہو اور بسا اوقات فجر کی دو رکعت سنت بھی ترک کر دیتا ہو تو اس کی اقتدا میں نماز کا کیا حکم ہے ؟ جواب مدلل مع عربی متن و ترجمہ تحریر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 145544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 058-076/M=2/1438

     

    ظہر سے پہلے کی چار رکعت سنت اور فجر سے پہلے کی دو رکعت سنت دونوں موکدہ ہیں لیکن فجر کی سنت تمام سنتوں میں سب سے زیادہ موکد ہے عذر شرعی مثلاً سفر مرض وغیرہ کی بنا پر، سنت کا ترک ہو جانا اور بات ہے لیکن بلا عذر سنت موکدہ کوچھوڑنا بہت بُرا ہے اور اس کی عادت بنا لینا اور بھی قبیح ہے جو امام بلا عذر ظہر کی چار رکعت سنت اکثر چھوڑ دیتا ہو اور ظہر کے بعد بھی نہیں پڑھتا تو ایسے تارک سنت امام کی اقتداء میں نماز اگرچہ ہو جائے گی لیکن کراہت آئے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند