• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145478

    عنوان: نماز پڑھاتے ہوئے درمیان میں دو آیتیں چھوٹ گئیں؟

    سوال: (۱) میں نے فجر کی امامت کی، اس میں سورہ رحمن پڑھنا شروع کیا، درمیان میں دو آیتیں چھوٹ گئیں، اور اس سے اگلی آیت پڑھ کر رکعت مکمل کرلی، کیا یہ نماز ہو جائے گی؟ (۲) ایک اور دفعہ فجر کی امامت میں مجھے آیت بھول گئی اُس وقت میں تین آیتیں پڑھ چکا تھا، ایک مقتدی نے لقمہ دیا اور میں نے وہ صورت مکمل کرلی، اس نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اگر مذکورہ بالا وجوہات کی وجہ سے نماز نہیں ہوئی تو مجھے اور وہ مقتدی جو ان نمازوں میں موجود تھے، کیا نماز لوٹانے کا کیا حکم ہے، اگر سارے مقتدیوں کو اطلاع کرنا ناممکن ہو تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 145478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 063-106/L=2/1438

     

    (۱) جی ہاں نماز ہو جائے گی کما یکرہ للإیام أن یلجئہ إلیہ بل ینتقل إلي آیة أخری لایلزم من وصلہا مالیفسد الصلاة ۔ (ردالمختار: ۲/۳۸۲کتاب الصلاة، باب مایفسد الصلاة ومایکرہ فیہا، ط: رکریا یوبند) ۔

    (۲) اِس صورت میں بھی نماز درست ہوگی؛ لہٰذا کسی بھی مقتدی کو مطلع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ والصحیح: أنہا لاتفسد صلاة الفاتح بکل حال ولاصلاة الإیام لو أخذ منہ علی الصحیح۔ ہندیہ: ۱/۱۵۷، کتاب الصلاة، الباب السابع فیما یفسد الخ۔ ط: زکریا دیوبند نسخہ جدیدہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند