• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145413

    عنوان: كیا نماز میں تین بار ہاتھ ہٹانے سے نماز ختم ہو جاتی ہے ؟

    سوال: نماز میں تین بار ہاتھ ہٹانے سے نماز ختم ہو جاتی ہے اور پوری نماز میں تین بار ہاتھ ہٹانے سے نماز ختم ہوتی ہے یا پھر ایک رکن میں تین بار ہاتھ ہٹانے سے نماز ختم ہوتی ہے برائے مہربانی جلد از جلد بتائیں۔

    جواب نمبر: 145413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 019-234/H=3/1438

     

    اگر نمازی دورانِ نماز ایک ہی رکن میں تین مرتبہ ہاتھ ہٹائے تو یہ عملِ کثیر ہوگا اور اس کی وجہ سے نماز فاسد ہو جائے گی، پوری نماز میں تین بار ہاتھ ہٹانا مراد نہیں۔ قال فی الفیض: الحک بید واحدة في رکن ثلاث مرات یفسد الصلاة، إن رفع یدہ في کل مرة اھ (شامی: ۲/۳۰۷، باب مایفسد الصلاة وما یکرہ فیہا۔ زکریا)۔

    ------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ ایک رکن کا مطلب ہے: تین بار سبحان اللہ کہنے کی مقدار پورا قیام یا سجدہ وغیرہ مراد نہیں، اصح قول یہی ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند