• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145272

    عنوان: بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    سوال: ۱۔ بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟جبکہ تبلیغی جماعت میں لوگ بریلوی کے پیچھے نماز پڑھ لیتے ہیں۔ ۲۔ کلین شیو حافظ اور داڑھی والا جو کہ حافظ نہیں ہے ، دونوں موجود ہیں، ان میں سے جماعت کون کروائے ؟

    جواب نمبر: 145272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 003-023/B=2/1438

    (۱) بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اگر کسی نے مجبوری میں اتفاقاً پڑھ لی تو جماعت کی فضیلت حاصل ہو جائے گی۔ کچھ لوگ اگر پڑھتے ہیں تو ان کا عمل حجت شرعی نہ ہوگا۔
    (۲) جو داڑھی والا ہے اگرچہ وہ حافظ نہیں ہے وہی امامت کرے گا۔ کلین شیو والا فاسق ہے فاسق کو امام بنانا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند