عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 14113
ایک مفتی صاحب نے فرمایا
کہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب ہے اور مسجد میں نماز پڑھنا سنت ہے۔ اس لیے اگر
ایک شخص کبھی کبھی گھر پر جماعت کے ساتھ نماز پڑھتا ہے او رمسجد نہیں جاتا ہے تو
کوئی گناہ نہیں ہے ۔کیا یہ سچ ہے؟

جواب نمبر: 14113
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 14421137/ھ
بغیر کسی عذر کے مسجد کی جماعت کا ترک بھی گناہ اور ترک سنت کا موجب ہے اور کبھی کبھی کی صورت میں بھی یہی حکم ہے، حدیث شریف سے ایسا ہی ثابت ہے جن مفتی صاحب نے کہا کہ کوئی گناہ نہیں، ان سے ان کا قول لکھواکر بھیجئے تب تفصیل مزید ان شاء اللہ لکھ دی جائے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند