• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 13700

    عنوان:

    آپ مجھے یہ بتادیجئے کہ اگر میں ٹرین میں ہوں اور وہاں بہت بھیڑ ہے نماز کا وقت ہوگیا ہے میں نے ٹوائلٹ میں وضو کرلیا ہے تو کیا میں ٹوائلٹ میں ہی نماز پڑھ سکتاہوں اس طرح کہ میں کھڑا ہوکر قیام کروں او ررکوع کروں، لیکن سجدہ اشارہ سے کرلوں کیوں کہ وہاں نیچے گیلا ہے اور گندہ ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1023=964/ب

    آپ اپنی سیٹ پر آکر نماز جس طرح ممکن ہو، پڑھ لیں، ٹوائلٹ میں نماز جائز نہیں۔ البتہ بعد میں نماز دوبارہ پڑھنا ضروری ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند