• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 131137

    عنوان: مسجد میں کتنی دوری سے نمازی کے آگے سے گذر سکتے ہیں؟

    سوال: کتنی لمبی مسجد میں نمازی کے آگے سے دو صف چھوڑ کر گزر سکتے ہیں اسکی حدود اربعہ بیان فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 131137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1230-1223/M37=01/1438

    جس مسجد کی لمبائی چوڑائی چالیس، چالیس ہاتھ ہو وہ مسجد کبیر ہے اس میں نمازی کے آگے سے دو صف چھوڑ کر گزر سکتے ہیں۔ المسجد الکبیر ہو أن یکون أربعین فأکثر وقیل ستین فأکثر والصغیر بعکسہ۔ إلی قولہ أفاد أن المختار الأول (طحطاوی علی المراقی: ۳۴۲، اشرفی) ومسجد صغیر ہو أقل من ستین ذراعاً وقیل أربعین وہو المختار کما أشار إلیہ فی الجوہر۔ (شامی زکریا: ۲/۳۹۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند