• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 13110

    عنوان:

    فرض نماز میں امام کی کوئی سی بھی ہو گویا ہماری ایک ، دو یا تین رکعت نکل جائے تو سلام کے بعد ہم کھڑے ہوکر ثنا پڑھیں گے یا نہیں؟ یا الحمد پڑھنے سے نماز ہوجائے، مستحب طریقہ کون سا ہے؟

    سوال:

    فرض نماز میں امام کی کوئی سی بھی ہو گویا ہماری ایک ، دو یا تین رکعت نکل جائے تو سلام کے بعد ہم کھڑے ہوکر ثنا پڑھیں گے یا نہیں؟ یا الحمد پڑھنے سے نماز ہوجائے، مستحب طریقہ کون سا ہے؟

    جواب نمبر: 13110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 837=837/م

    امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب آپ اپنی فوت شدہ رکعات پوری کرنے کے لیے کھڑے ہوں، تو پہلے ثنا پڑھیں، پھر تعوذ تسمیہ کے بعد سورہٴ فاتحہ وغیرہا پڑھیں، یہ بہتر طریقہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند