• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 131099

    عنوان: موبائل سے اذان کے بارے میں اچھی آواز اور ترنم سے اذان دینے کے لیے اگر ریکارڈ شدہ آواز ہو؟

    سوال: موبائل سے اذان کے بارے میں اچھی آواز اور ترنم سے اذان دینے کے لیے اگر ریکارڈ شدہ آواز ہو، اس سے اذان دی جاسکتی ہے کیا؟ اذان موبائل سے یا ریکارڈ شدہ ہو، اس سے دی جاسکتی ہے کیا؟ ا س کا کیا مسئلہ ہے؟ مہربانی کرکے بتلائیں کیا دی جا سکتی ہے یا نہیں۔

    جواب نمبر: 131099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1204-1215/B37=1/1438
    موبائل میں بھری ہوئی آواز سے اذان دینا جائز نہیں یہ آواز صدائے باز گشت ہوتی ہے اصلی آواز نہیں ہوتی ہے اس لیے اس سے اذان کی سنت ادا نہ ہوگی، اگر ایسا کیا تو چونکہ اذان شعائر اسلام میں سے ہے اس کے ترک سے سب ہی مسلمان وہاں کے گنہگار ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند