• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 131075

    عنوان: میری نماز میں کیسے بہتری ہو؟

    سوال: میں ذہنی طورپر بیمار ہوں اور ڈپریشن کا شکار ہوں اور میرا علاج چل رہاہے، میں اپنے کام کی جگہ اور خاندان کی پروپرٹی تنازعہ کی وجہ سے بیمار ہوں، میں نماز میں توجہ مرکوز نہیں کرپاتاہوں، رکعت یا کوئی آیت وغیرہ پڑھنا بھول جاتاہوں، تو کیا میری نماز ہوجائے گی؟میں قرآن سنتاہوں، مگر توجہ نہیں ہوپاتی ، تو کیا مجھے سننے کا ثواب ملے گا؟میرے مسئلے کا کیا حل ہے؟کیسے بہتری پیدا ہوگی؟امید ہے کہ جواب دیں گے۔

    جواب نمبر: 131075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1153-1205/B=01/1438

    کثرت سے لاحول ولا قوة الا باللہ العلی العظیم پڑھتے رہیں آپ کا ڈپریشن آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گا۔ اگر کو ئی رکعت نماز میں رہ گئی تو آپ کی نماز نہ ہوگی دوبارہ اعادہ کرنا ہوگا۔ قرآن دھیان لگا کر توجہ کے ساتھ سنیں تو اس کا ثواب ملے گا۔ توجہ اور دھیان نہ ہوتو محض آواز آنے سے ثواب نہ ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند