• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 13101

    عنوان:

    اگر با جماعت امام کا وضو ٹوٹ جائے تو نماز کیسے ادا کی جائے گی، چاہے شروع میں یا اخیر میں وضو ٹوٹا ہو؟

    سوال:

    اگر با جماعت امام کا وضو ٹوٹ جائے تو نماز کیسے ادا کی جائے گی، چاہے شروع میں یا اخیر میں وضو ٹوٹا ہو؟

    جواب نمبر: 13101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 802=600/ل

    مذکورہ بالا صورت میں نائب بنانا بھی جائز ہے، مگر اس کے کچھ شرائط ہیں جن کا علم ہرایک کو نہیں ہوتا اس لیے اگر ایسی صورت پیش آجائے تو از سر نو نماز کا اعادہ کرلینا ہی اولیٰ وبہتر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند