• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 130942

    عنوان: سفلی عمل والے کی امامت؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام ! اگر کوئی امام سفلی عمل کرے، جادو ٹونا کرے تو کیا اس کو امامت پر رکھنا صحیح ہے؟ اسلام میں سفلی عمل ، جادو اور سحر کا کیا مقام ہے؟ وضاحت کریں۔

    جواب نمبر: 130942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1228-1188/SN=01/1438

    سفلی عمل، اسی طرح سحر (جادو) شرعاً جائز نہیں ہے، حرام ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند: ۱۶/ ۳۶۲وغیرہ) امام صاحب سفلی عمل کرتے ہیں، جادو ٹونا کرتے ہیں، یہ کیسے معلوم ہوا؟ اس سلسلے میں امام صاحب کیا کہتے ہیں، ان کا بیان مع دستخط روانہ کیا جائے پھر ان شاء اللہ ان کی امامت کا حکم تحریر کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند