• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12389

    عنوان:

    ہم جس طریقہ سے نماز پڑھتے ہیں کیا اس کا ذکر صحاح ستہ میں ہے، اگر ہے تو حوالہ دے دیں،مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    ہم جس طریقہ سے نماز پڑھتے ہیں کیا اس کا ذکر صحاح ستہ میں ہے، اگر ہے تو حوالہ دے دیں،مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 12389

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 838=791/ب

     

    الحمد للہ ہم حنفیہ جس طریقہ سے نماز پڑھتے ہیں وہ سب صحیح احادیث سے ثابت ہے، اس سلسلے میں مستقل کتابیں شائع ہوئی ہیں، اگر شوق ہے تو اس کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

    (۱) نماز احناف: موٴلفہ مفتی حبیب الرحمن قاسمی الٰہ آبادی، م جامعہ عربیہ انوار العلوم مئو، الٰہ آباد، دیوبند کے کتب خانوں سے مل سکتی ہے۔

    (۲) رسول اکرم صلی اللہ کا طریقہٴ نماز: موٴلفہ جمیل احمد نذیری صاحب م مکتبہ صداقت مبارکپور اعظم گڑھ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند