• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12311

    عنوان:

    گھر میں فرش ہو اور وہاں جوتے چپل لے کر پورے گھر میں چلتے پھرتے ہو ں اور جب کہ وہ جوتے چپل بیت الخلاء میں بھی جاتے ہیں، ایسے میں گوئی جگہ نماز کے لیے مقرر نہ کررکھی ہو تو کیا ایسی جگہ پر نماز ہوجاتی ہے جہاں یہ جوتے چپل جاتے ہیں؟ (۲)استخارہ کیسے کرنا چاہیے؟ میں نے کتنی جگہ معلوم کیا تو سب الگ الگ طریقہ بتاتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1181=920/ھ

    (۱) جب ظاہرا کچھ نجاست نظر نہ آتی ہو تو ایسی جگہ پر نماز ادا کرنا درست ہے، بالخصوص زمین خشک ہو اور کپڑا (مصلّٰی وغیرہ) بچھاکر پڑھیں، تو نماز کے صحیح ہونے میں کچھ دور کا بھی شبہ نہیں۔

    (۲) دو رکعت نفل پڑھ کر دعائے استخارہ پڑھ لیا کریں، بہشتی زیور حصہ اول میں ملاحظہ کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند