• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12155

    عنوان:

     اگر ہم اکیلے نماز پڑھ رہے ہوں تو جب سورہ فاتحہ کے بعد جو بھی سورہ ملاتے ہیں تو کیا اس سے پہلے بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے؟ تفصیل میں جواب فرمائیں۔

    سوال:

     اگر ہم اکیلے نماز پڑھ رہے ہوں تو جب سورہ فاتحہ کے بعد جو بھی سورہ ملاتے ہیں تو کیا اس سے پہلے بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے؟ تفصیل میں جواب فرمائیں۔

    جواب نمبر: 12155

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 613=613/م

    سورہ فاتحہ کے بعد سورہ ملانے سے قبل بسم اللہ پڑھنا نہ ضروری ہے اور نہ مسنون ہے، ہاں اگر کوئی پڑھے تو جائز ہے مکروہ نہیں ہے، درمختار میں ہے: لا تسن بین الفاتحة والسورة مطلقا ولو سرّیة ولا تکرہ اتفاقاً

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند