• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11744

    عنوان:

    (۱)عورتوں کو اول وقت نماز پڑھنے کا وقت کیا ہے؟ اذان کے کتنے پہلے، پانچ وقتوں کا بتائیں۔ (۲)نماز میں اللہ کی طرف دھیان کرنے کے لیے کیا اردومیں پڑھ سکتے ہیں جیسا کہ عربی براہ راست سمجھ میں نہیں آتی ہے؟

    سوال:

    (۱)عورتوں کو اول وقت نماز پڑھنے کا وقت کیا ہے؟ اذان کے کتنے پہلے، پانچ وقتوں کا بتائیں۔ (۲)نماز میں اللہ کی طرف دھیان کرنے کے لیے کیا اردومیں پڑھ سکتے ہیں جیسا کہ عربی براہ راست سمجھ میں نہیں آتی ہے؟

    جواب نمبر: 11744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 497=368/ل

    اذان سے اول وقت کی تحدید نہیں کی جاسکتی بلکہ آپ اوقاة الصلاة کی جنتری دیکھ لیں اوراسی کے مطابق نماز پڑھیں: ولھذا کان أولی للنساء أن یصلین في أول الوقت لأنھن لا یخرجن إلی الجماعة (شامي: ۲/ ۲۵)

    (۲) مناجات مقبول میں اردو میں بھی اللہ کی حمد وثنا مذکور ہے، آپ اس کتاب کو منگالیں اور حمد وثنا پڑھتے ہوئے اللہ کا تصور کریں اگر یہ دھیان آپ تہجد کے وقت کریں، تو اس سے ان شاء اللہ تعالیٰ بہت فائدہ ہوگا، لیکن نماز میں عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں کچھ پڑھنا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند