• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11720

    عنوان:

    سفر کے دوران نماز قصر پڑھی جاتی ہے اس کی نیت کیسے کرتے ہیں؟ اوراگر سفر کے دوران کسی کی نماز چھوٹ جائے اور وہ شخص اپنے گھر واپس آجائے ایسی حالت میں قضا نماز قصر کی نیت کرے گا یا پوری نماز پڑھنی ہوگی؟

    سوال:

    سفر کے دوران نماز قصر پڑھی جاتی ہے اس کی نیت کیسے کرتے ہیں؟ اوراگر سفر کے دوران کسی کی نماز چھوٹ جائے اور وہ شخص اپنے گھر واپس آجائے ایسی حالت میں قضا نماز قصر کی نیت کرے گا یا پوری نماز پڑھنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 11720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 366=335/ب

    اس طرح نیت کریں کہ میں نماز پڑھتا ہوں ظہر کی قصر دو رکعت فرض اللہ کے واسطے، سفر میں چھوٹی ہوئی نماز گھر آکر قضا کرے گا، تو اس میں قصر کرے گا۔ اس میں اسی طرح نیت کرے گا جو اوپر تحریر کی گئی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند