• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 11396

    عنوان:

     اگر میری فجر کی نماز قضا ہوجائے میں نے ابھی قضا ادا نہیں کی ہے او رمیں ظہر کی نماز پڑھنے کے لیے چلا گیا وہاں ظہر کی جماعت کھڑی ہو چکی ہے تو میں جماعت میں شریک ہوں یا پہلے فجر کی قضا پڑھوں؟ اوراگر آخری رکعت چل رہی ہے تو ایسی صورت میں قضا پڑھوں یا ادا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 491=491/م

    اگر آپ صاحب ترتیب ہیں، تو پہلے فجر کی قضا پڑھیں، پھر ظہر کی جماعت میں شریک ہوں، چاہے آخری رکعت چل رہی ہو، صاحب ترتیب ہونے کی صورت میں پہلے قضاء لازم ہے، پھر ادا، بعض صورتوں میں ساقط ہوجاتی ہے جو کتب فقہ میں مذکور ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند