• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1132

    عنوان:

    نماز کی نیت کس زبان میں بہتر ہے؛ عربی میں، اردو میں یا کسی اور زبان میں؟ اطمینان بخش جواب دیجئے۔

    سوال:

    نماز کی نیت کس زبان میں بہتر ہے؛ عربی میں، اردو میں یا کسی اور زبان میں؟ اطمینان بخش جواب دیجئے۔

    جواب نمبر: 1132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 732/ج = 732/ج)

     

    نیت دل کے ارادہ و استحضار کا نام ہے اس لیے زبان سے نیت کے الفاظ کہنا ضروری نہیں، اگرکہہ لے تو ناجائز بھی نہیں لیکن اگر کہے تواس زبان میں کہنا چاہیے جسے وہ جانتا اور سمجھتا ہو، ورنہ غیر عربی داں کا عربی میں نیت کے الفاظ کہنا لاحاصل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند