• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10974

    عنوان:

    اکثر لوگ کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ سکتے تو وہ کرسی پر بیٹھ کر پڑھتے ہیں یعنی مسجد میں جماعت کے ساتھ، مگر کرسی رکھنے سے ایسا ہوتاہے کہ پاؤں کھڑے ہوئے مقتدیوں سے آگے ہوتے ہیں یعنی صف برابر نہیں ہونے پاتی۔ ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10974

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 285=285/م

    بحالت عذر کرسی پر بیٹھ کر باجماعت نماز پڑھنے والوں کی کرسی کھڑے ہوکر نماز پڑھنے والے مقتدیوں کے پیر کے برابر ہونی چاہیے، چونکہ کرسی پر بیٹھ کر پڑھنے والا یہ فرش پر بیٹھنے والے کے حکم میں ہے، ایسی صورت میں اس کا پیر صف سے آگے ہوجائے تو مضائقہ نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند