عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 10860
امام سری نماز میں کتنی قرأت جہر سے پڑھے گا کہ سجدہ سہو واجب ہوگا؟ (۲)امام جہری نماز میں کتنی قرأت سری پڑھے گا کہ سجدہ سہو واجب ہوگا؟ جواب ذرا تفصیل سے عنایت کیجئے آپ کی مہربانی ہوگی۔
امام سری نماز میں کتنی قرأت جہر سے پڑھے گا کہ سجدہ سہو واجب ہوگا؟ (۲)امام جہری نماز میں کتنی قرأت سری پڑھے گا کہ سجدہ سہو واجب ہوگا؟ جواب ذرا تفصیل سے عنایت کیجئے آپ کی مہربانی ہوگی۔
جواب نمبر: 10860
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 308=261/د
تین چھوٹی آیت یا اس کے برابر ایک آیت کی قرأت سے جہراً سری نمازوں میں یا اس کے برعکس سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے: قال العلامة ابن عابدین الشامي: والجھر فیما یخافت فیہ (للإمام) وعکسہ لکل مصل في الأصح والأصح تقدیرہ بقدر ما تجوز بہ الصلاة في الفصلین (في المسألتین مسألة الجھر والإخفاء) (شامي: ۲/۵۴۵، زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند