• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10662

    عنوان:

    فرض نماز کی جماعت کے لیے کب کھڑا ہونا چاہیے اقامت شروع ہوتے ہی یا اشہد ان محمد رسول اللہ کے بعد؟ ہمارے ایک بزرگ کہتے ہیں کہ اقامت شروع ہوتے ہی کھڑے ہونا خلاف سنت ہے۔ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔ حدیث کا حوالہ ضرور عنایت فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 261=235/ ب

    ابتدائے اقامت میں صف سیدھی کرکے کھڑے ہوجانا مستحب ہے، خلفائے راشدین کا یہی معمول رہا ہے کہ وہ پہلے صف سیدھی کرالیتے تھے اس کے بعد تکبیر ہوتی تھی۔ (مسلم شریف)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند