عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 10595
اگر زید سفر پر گیا ہو تو وہ دو نمازوں کو اکٹھا پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ جواب حنفی مسلک کے اعتبار سے ارسال فرماویں،نیز دلیل کے ساتھ واضح بھی کردیں۔
اگر زید سفر پر گیا ہو تو وہ دو نمازوں کو اکٹھا پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ جواب حنفی مسلک کے اعتبار سے ارسال فرماویں،نیز دلیل کے ساتھ واضح بھی کردیں۔
جواب نمبر: 10595
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 202=150/ ھ
نہیں پڑھ سکتا، فتاویٰ رحیمیہ (اردو) جلد اول میں بعنوان: کیا جمع بین الصلاتین بلاعذر جائز ہے؟، کے تحت ایک بہت مفصل (ص:۱۳۸ تا ۱۴۵) فتویٰ ہے جس میں دلائل کثیرہ سے اس کو ثابت کردیا ہے، اطمینان سے اس کو ملاحظہ فرمالیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند