• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10579

    عنوان:

    رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھی کبھی باندھ کر ۔ حکم تبدیل ہونے کی کوئی خاص وجہ کہیں سے ثابت ہے؟

    سوال:

    رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ہاتھ چھوڑ کر نماز پڑھی کبھی باندھ کر ۔ حکم تبدیل ہونے کی کوئی خاص وجہ کہیں سے ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 10579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 136=157/ د

    اولاً حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ارسال کے ثبوت کا محققین نے انکار کیا ہے، ثانیاً اگر کہیں سے ثابت بھی ہوجائے تو اس کو ضرورت اور بیان جواز پر محمول کیا جائے گا، لہٰذا حکم تبدیل ہونے کی کوئی وجہ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس مسئلہ کی تفصیل شروح حدیث میں مذکور ہے اورملا علی قاری کا اس موضوع پر مستقلاً ایک رسالہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند