• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10577

    عنوان:

    کیا ظہر اور عصر یا مغرب اور عشاء کی نماز سفر میں بغیر عذر کے ایک ساتھ ادا کی جاسکتی ہیں؟ (۲)کیا پہلی رکعت میں سورہ ناس اور دوسری رکعت میں سورہ کوثر پڑھنے میں کوئی حرج ہے؟

    سوال:

    (۱)کیا ظہر اور عصر یا مغرب اور عشاء کی نماز سفر میں بغیر عذر کے ایک ساتھ ادا کی جاسکتی ہیں؟ (۲)کیا پہلی رکعت میں سورہ ناس اور دوسری رکعت میں سورہ کوثر پڑھنے میں کوئی حرج ہے؟

    جواب نمبر: 10577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 121=122/ د

     

    (۱) ظہر اس کے آخری وقت میں اور عصر اس کے ابتدائی وقت میں پڑھیں کہ ہرنماز اپنے اپنے وقت میں ادا ہو، جمع بین الصلاتین کی یہ شکل جائز ہے لیکن عصر کی نماز مقدم کرکے ظہر ہی کے وقت میں پڑھ لینا، یا ظہر کی قضا کرکے عصر کے ساتھ ادا کرنا جمع بین الصلاتین کی یہ صورتیں درست نہیں ہیں، جمع تقدیم میں عصر کی نماز ادا ہی نہ ہوگی اور جمع تاخیر میں ظہر کی نماز قضا ہوکر صحیح ہوگی۔

    (۲) خلاف ترتیب پڑھنامکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند