• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10461

    عنوان:

    حضرت والا ! میرا سوال یہ ہے کہ بدعتی شخص کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ آج کل ہمارے یہاں بریلوی مسلک پایاجاتا ہے۔ میرے گھر کے پاس اسی مسلک کی مسجد ہے۔ برائے کرم بتائیں کہ کیا میں ان کے پیچھے نمازپڑھ سکتا ہوں، اگر نہیں، تو پھر میں کیا کروں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 113=100/ ل

    اس بدعتی کے عقائد اگر حد کفر تک پہنچے ہوئے نہ ہوں تو اس کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے۔ اگر آپ کے گاوٴں میں دوسری مسجد ہو جس کا امام صحیح العقیدہ ہو تو آپ اسی مسجد میں جاکر نماز ادا کیا کریں، اور اگر ایسی کوئی مسجد نہیں ہے تو اسی بدعتی کی اقتداء میں نماز ادا کرلیا کریں اس سے بھی آپ کو جماعت کا ثواب مل جائے گا ،تنہا نماز ادا نہ کیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند