عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 10367
کیا بس میں لمبے سفر کے دوران نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ جب کہ باوجود صحت اچھی ہونے کے یعنی جوان آدمی ہونے کے سجدہ، رکوع اور قیام نہیں ہوسکے گا، اور قبلہ رخ کا بھی نہیں پتہ ہوگا۔ اور اگر وہاں نماز نہ پڑھی جائے تو ممکن ہے کہ نماز قضا ہوجائے۔ رہبری فرمائیں۔

جواب نمبر: 10367
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 197=181/ ب
اگر بس کے سفر میں کسی طرح استقبال قبلہ کا فرض یا قیام کا فرض کسی طرح بھی ادا نہ ہوسکے تو اس وقت جیسے بھی ممکن ہو نماز پڑھ لے مگر بعد میں ایسی نمازوں کا اعادہ کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند