• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10220

    عنوان:

    مفتی صاحب مجھے آپ سے پوچھنا ہے کہ اگر نماز میں امام کا وضو ٹوٹ جائے جب کہ وہ جماعت پڑھا رہا ہو تو وہ موٴذن کو آگے کردے اور موٴذن قرأت وہیں سے کرے جہاں سے امام نے چھوڑی ہو․․․․․ کیا یہ مسئلہ صحیح اور فقہ حنفی کے مطابق ہے؟ اور اگر امام کا وضو اس جگہ ٹوٹا کہ امام وہ سورت پڑھ رہا تھا جوموٴذن کو نہیں آتی تھی تو اب موٴذن کیا کرے؟ اس کے بعد والی جو سورتیں ہیں اس میں سے کوئی پڑھ دے تو کیا صحیح ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10220

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 131=125/ ب

    جی ہاں یہ مسئلہ صحیح اور فقہ حنفی کے مطابق ہے۔ اگر موٴذن کو وہ سورت یاد نہیں ہے تو اس کے بعد والی کوئی سورت بھی پڑھ لے درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند