• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1022

    عنوان:

    کیا سگریٹ پینے والا آدمی نماز پڑھا سکتا ہے؟

    سوال:

    یہاں ایک آدمی ہے جو میرے علم کے مطابق سنت پر عمل کرتا ہے ، داڑھی رکھتا ہے ، ٹخنوں سے اوپر پاجامہ پہنتا ہے، پنجوقتہ نماز پڑھتا ہے، کبھی نماز نہیں چھوڑتا ، حتی کہ سفر میں بھی نماز کی پابندی کرتا ہے، پابندی سے صدقہ کرتا ہے، غیر محرم سے اپنی نظر کی حفاظت کرتا ہے ، ذکر کرتا ہے ، روزآنہ تلاوت قرآن کرتا ہے، لیکن اس کو سگریٹ پینے کی بری عادت ہے۔ کیا سگریٹ نوشی اسلام میں سختی کے ساتھ منع ہے؟ براہ کرم،قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل دلائل عنایت فرمائیں۔ کیا ایسا آدمی نماز پڑھا سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 1022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  470/ن = 458/ن)

     

    (۱) بلاضرورت سگریٹ، بیڑی وغیرہ پینا جن میں تمباکو استعمال ہوتا ہے مکروہ تنزیہی ہے لیکن منہ کو صاف کرنا بدبو سے ہرحال میں ضروری ہے۔

     

    (۲) اگر بوقتِ نماز اس کے منھ سے سگریٹ کی بدبو نہ آتی ہو تو وہ نماز پڑھا سکتا ہے۔ اس کے پیچھے نماز بلاکراہت درست ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند