• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 1018

    عنوان:

    آدھی آستین کا شرٹ پہن کر نماز پڑھنا؟

    سوال:

    ہم چین میں زیر تعلیم ہیں۔ اب جیسا کہ گرمی کا موسم ہے تو ہم آدھی آستین کا شرٹ پہنتے ہیں اور انھیں میں نماز بھی پڑھتے ہیں۔ کیا ہاف آستین میں نماز ہوجاتی ہے؟ یا نماز پر کوئی اثر پڑتا ہے؟

    جواب نمبر: 1018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  695/ج = 693/ج)

     

    ہاف آستین کے لباس میں نماز ہو تو جاتی ہے لیکن مکروہ ہوتی ہے، اس سے ثواب میں کمی آجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند