• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 9489

    عنوان:

    اگر کوئی مولانا خراب عمل کرتے ہیں تو کیا ان کے خلاف براکہنا درست ہے؟ ایک مرتبہ میں ایک مولانا کے پاس گیا وہ ایک بوڑھے آدمی سے بہت غلط انداز میں بات کررہے تھے۔ میں یہ دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔ ہمیں اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1658=1361/ ل

    صورتِ مسئولہ میں آپ کو ان عالم صاحب کی اصلاح کے لیے دعاء کرنی چاہیے: ویقال الأمر بالمعروف بالید علی الأمراء وبالسلطان علی العلماء وبالقلب لعوام الناس․․․ ولا یجوز للرجل من العوام أن یأمر بالمعروف للقاضي والمفتي والعالم الذي اشتہر لأنہ إساء ة في الأدب ولأنہ ربما کان ضررہ في ذلک والعامي لا یفہم ذلک۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند