• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 9456

    عنوان:

    مصافحہ کرنے کا اور گلے ملنے کا سنت طریقہ کیا ہے، کچھ حضرات گلے ملتے وقت پہلے مصافحہ کرتے ہیں اور گلے ملنے کے بعد بھی مصافحہ کرتے ہیں؟ (۲) کچھ لوگ کہتے ہیں کہ گلے ملتے وقت جس کو ہم گلے مل رہے ہیں اس کے سیدھے طرف پہلے ملنا ہے کیا ایسا ہی کرنا ہے؟ (۳) کچھ لوگ صرف ایک طرف ملتے ہیں اور کچھ تین طرف ملتے ہیں، کون سا صحیح ہے؟ (۴) کیا گلے ملنے سے پہلے اوربعد میں مصافحہ کرنا ضروری ہے؟ (۵) کیا گلے ملتے وقت کی کوئی دعا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1669=1364/ ل

    (۱ ) و (۲) مصافحہ کرنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ داہنے ہاتھ کے بطن کو دوسرے آدمی کے داہنے ہاتھ کے بطن سے ملایا جائے اور بائیں ہاتھ کو دوسرے کے دائیں ہاتھ کے ظہر سے ملایا جائے، (ہکذا فی الشامی) اور معانقہ میں گردن سے گردن ملانا ہوتا ہے اور یہ دونوں طرح (خواہ داہنی طرف سے ہویا بائیں) جائز ہے۔

    (۳) ایک طرف ملنا کافی ہے۔

    (۴) مصافحہ معانقہ سے پہلے کرنا چاہیے بعد کا ثبوت نہیں ہے۔

    (۵) مصافحہ کے وقت کی دعاء یہ ہے : یغفر اللہ لنا ولکم۔ گلے ملتے وقت کی کوئی دعاء میری نظر سے نہیں گذری۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند