• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 941

    عنوان: آپ نے فرمایا کہ غیر مسلم سے دوستی کرسکتے ہیں، لیکن قرآن میں اللہ فرماتے ہیں کہ مومن یہود و نصاری کو دوست نہیں بناتے۔

    سوال:

    فتوی ۵۹۱/ج میں آپ نے فرمایا کہ غیر مسلم سے دوستی کرسکتے ہیں، لیکن قرآن میں اللہ فرماتے ہیں کہ مومن یہود و نصاری کو دوست نہیں بناتے۔ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 770/ب = 691/ب)

     

    مومن کو غیر مسلم کے ساتھ دوستی نہ کرنے کا جو حکم قرآن پاک میں آیا ہے اس سے مراد دلی دوستی ہے یعنی ایسی گہری دوستی نہ کرے کہ اپنے راز کی باتیں اس سے بتادے، بلکہ ظاہری تعلق اور اخلاقی لگاوٴ مراد ہے، اخلاقی دوستی رکھننے کی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند