• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 64847

    عنوان: اہل تشیع حضرات کو سلام کرنا یا جواب دینا کیساہے؟

    سوال: اہل تشیع حضرات کو سلام کرنا یا جواب دینا کیساہے؟

    جواب نمبر: 64847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 540-436/D=7/1437 جو شیعہ اپنے عقائد وافکار سے فاسق ہیں کافر نہیں ہیں ان سے شریعت کے مطابق سلام کرنا یا ان کے سلام کے جواب میں وعلیکم السلام کہہ دینا جائز ہے، ایسا کرسکتے ہیں اور جو شیعہ کافر یا مرتد ہیں انھیں سلام کرنے میں السلام علی من اتبع الہدی اور جواب میں صرف وعلیکم کہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند