• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 63290

    عنوان: اگر شوہر گھر پر موجود نہ ہو ،کام کے سلسلے میں باہر گیا ہو تو اسکی بیوی کسی رشتے دار مرد مریض کی عیادت کر سکتی ؟شریعت میں کیا حکم ہے ؟

    سوال: اگر شوہر گھر پر موجود نہ ہو ،کام کے سلسلے میں باہر گیا ہو تو اسکی بیوی کسی رشتے دار مرد مریض کی عیادت کر سکتی ؟شریعت میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 63290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 356-349/H=4/1437-U بذریعہ موبائل فون یا کسی اور ذریعہ سے شوہر سے صاف اور صحیح بتلاکر اجازت لے لے اور جس کی عیادت کرنا ہو وہ محرم شرعی ہو مثلاً باپ بھائی چچا وغیرہ ہو تو عیادت کرنا جائز ہے۔ وللزوج أن یأذن بالخروج إلی سبعة مواضع زیارة الأبوین وعیادتہما وتعزیتہما أو أحدہما وزیارة المحارم اھ فتاوی بزازیہ ج۱ ص ۱۵۶ علی ہامش الفتاوی الہندیة ج۴ ص ۱۵۶۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند