• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 61527

    عنوان: معاشرت/اخلاق و آداب

    سوال: میرے دو سالے ہیں، دونوں شادی شدہ ہیں، دونوں کے بچے بھی ہیں ۔دونو ں ایک ہی مکان میں رہتے ہیں جو ان کے والد کے نام ہے ۔ چھوٹاسالا گذر گیاجو کچھ پیسہ اپنا چھوڑ گیااور اس مکان مین اس مین اس کے بچوں جو ایک لڑکی 6 سال اور ایک لڑکا 4 سال کا اور اس کی بیواہ کا کیا حصہ بنتا ہے ؟اور اگر وہ بچوں کو لے کراپنے گھر چلی جائے تب کیا حصہ ہوگا؟ اور اگر وہ دوسری شادی کر لے اور بچے بھی اس کے ہی ساتھ رہین تب اس کا اور بچوں کا کیا حصہ ہوگا؟اور اگر اس کا پیسہ کسی پر ادھار رہ گیا تو وہ آدمی وہ پیسہ اس کی بیواہ بیوی اور بچوں کو دے یا اس مرنے والے کے واید کو دے گا؟

    جواب نمبر: 61527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1131-1131/M=11/1436-U مسئولہ صورت میں یہ وضاحت مطلوب ہے: کہ سالے کے والد زندہ ہیں یا سالے کے انتقال سے پہلے انتقال کرگئے تھے؟ اگر زندہ ہیں تو اس مکان (جو انہی کے نام سے ہے) اپنی ملکیت پر برقرار رکھے ہوئے ہیں؟ یا چھوٹے لڑکے کی حیات میں اس کو تقسیم کرکے دونوں میں سے ہرایک کو مالک وقابض بنادیا تھا؟ اور اگر والد صاحب سالے سے پہلے انتقال کرگئے ہیں تو وہ انتقال کے وقت اپنے ورثاء میں کن کن کو چھوڑا تھا؟ اور سالے کے انتقال کے وقت ان کی والدہ حیات تھی یا نہیں؟ ان باتوں کی وضاحت فرماکر دوبارہ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند