• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 608694

    عنوان:

    ٹیچر کے احترام میں کھڑا ہونا؟

    سوال:

    سوال : حضور پاک جب صحابہ کرام کے پاس آتے تھے تو صحابہ کرام نہیں اٹھتے تھے کیونکہ حضور پاک کو پسند نہیں تھا ۔ میرا یہ سوال ہے کہ اگر ہمارے ٹیچرز کلاس کے اندر آتے ہیں تو کیا ہمیں ان کے احترام میں اٹھ سکتے ہیں یا ہمارا کوئی اور بھائی آ جائے ؟

    جواب نمبر: 608694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 456-232/B-Mulhaqa=06/1443

     اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ امر ناپسند تھا کہ دیگر لوگ گھڑے ہوں اور آپ تنہا بیٹھے ہوں جیسا کہ عجمیوں کی یہاں عادت تھی؛ باقی اگر کوئی شخص لائق احترام ہے یا اپنے زعم میں وہ بڑا ہے، نہ کھڑا ہونے پر اسے برا لگے گا یا اس کے اندر عداوت پیدا ہوجائے گی تو کھڑا ہونے کی گنجائش ہے۔ (دیکھیں: امداد الفتاوی: 4/271,272، سوال: 353,354 مطبوعہ کراچی) اس تفصیل کی رو سے کلاس ٹیچر کی آمد پر طالب علم کے لیے، اسی طرح بڑے بھائی کی آمد پر چھوٹے بھائی کے لیے کھڑا ہونے کی گنجائش ہے، شرعاً منع نہیں ہے، مزید تفصیل کے لیے امداد الفتاوی سے مذکورہ بالا حوالجات کا مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند