• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 608209

    عنوان:

    جس لاکٹ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھا ہو اس کو پہننا

    سوال:

    عنوان: لاکٹ پہنناجس پر آپ کا نام ہو۔

    سوال: کیا سونے کا لاکٹ پہننا جائز ہے جس پر آپ کا نام ہو؟ لوگ کہتے ہیں کہ یہ جائز نہیں ہے کیونکہ یہ نام کی بے حرمتی ہے (اگر نام کسی صحابی رضی اللہ عہ کا ہو یا کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام ، جیسے سمیہ، عمر، علی وغیرہ)

    مندرجہ بالا سوال کے بارے میں اپنی آراء سے نوازیں۔

    جزاکم اللہ خیراً۔

    جواب نمبر: 608209

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 680-470/H=05/1443

     ایسا لاکٹ کہ جس میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا نام نامی اسم گرامی ہو یا صحابہ و صحابیات رضی اللہ عنہم اجمعین میں سے کسی کا نام ہو اس کے پہننے سے بچنا چاہئے کیونکہ اس میں بے دابی وبے حرمتی کا اندیشہ رہتا ہے جن لوگوں نے یہ بات کہی ہے ان کا قول درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند