• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 607771

    عنوان:

    ’’باپ پوری جائداد بھی دیدیتےتو حق ادا نہیں ہوتا‘‘ کہنا کیسا ہے؟

    سوال:

    میرا بڑا بھائی نے یہ بات کہہ ہے کہ الحمد للہ باپ پوری جائداد بھی دے دئیتو حق ادا نہیں ہوتا؟ کیا والد صاحب کی کوئی حیثیت ہے ہی نہیں جو انکی جائداد دینے کے بعد بھی حق اداء نہ ہو باپ بھی تو اس زمانے میں محنت مشقت کئے یہ آج کسی عرب ملک میں بیٹھ کر کما لیتا ھے تو اتنا آسان تھوڑی ہے باپ کے حق کی بات کرنا ادھر سے اٹھا کر تولینا اور میرے والد انکا ذاتی کھیت رہنے کے باوجود بیٹے کے کھیت کی نگرانی کرتے ہیں روزآنہ 22کلومیڑ آنا جانا پچھلے 6سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور عمر 75سال کے لگ بھگ۔

    جواب نمبر: 607771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:498-367/L=4/1443

     اصل تو والد کا حق اولاد پر ہوتا ہے ؛ لہذا آپ کے بڑے بھائی کا اس کے برعکس یہ کہنا کہ ”باپ پوری جائیداد بھی دیدیتے تو حق ادا نہیں ہوتا“ درست نہیں، آپ کے بھائی کو چاہیے والد کا حترام کریں اور ایسی باتوں سے پرہیز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند