• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 607178

    عنوان:

    مکاتب مدارس میں طلبہ کی پٹائی کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : اساتذہ کا مکاتب مدارس میں طلبہ وبچوں کی پٹائی کرنا کیسا ہے اور کس حد تک کرسکتے ہیں؟شرعی اعتبار سے رہنمائی فرماکر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607178

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 353-318/B=04/1443

     اساتذہ کا بچوں کو سخت پٹائی کرنا جائز نہیں، ایسے استاذ کو مدرس رکھنا چاہئے جو نفسیات کا ماہر ہو، بچوں کی نفسیات کو دیکھ کر اسے تعلیم دینی چاہئے۔ شریعت میں بہت مارنے کی اجازت نہیں ہے۔ مارنے سے لڑکے بے حیا ہوجاتے ہیں اور بہت سے پڑھنا ہی چھوڑ دیتے ہیں۔ استاذ کو چاہئے کہ اپنا رعب قائم رکھے، اگر کبھی تادیب کی غرض سے مارنے کی نوبت آگئی تو استاذ کو چاہئے کہ ایک آدھ ہلکے ہاتھ سے پیٹھ پر مار دے۔ چھڑی، لکڑی، ڈنڈے وغیرہ سے مارنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند