• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 604154

    عنوان:

    بچوں كی خارش كے لیے ڈائپر میں مكئی كا آٹا استعمال كرنا؟

    سوال:

    میرے بچے کو پیشاب کرنے کی وجہ سے خارش ہو جاتی ہے اور کسی نے اس کا علاج بتلایا کہ پیمپر میں مکئی کا آٹا رکھنے سے یہ خارش ختم ہو جاتی ہے ۔ایک دو مرتبہ رکھنے سے کافی افاقہ ہوا ہے لیکن اب خیال آیا کہ یہ تو رزق ہے اور شاید کہ رزق کی توہین ہو۔ سوال یہ ہے کہ بطور علاج اس طرح کرنے میں گنجائش ہے کہ نہیں؟ براہ کرم جتنا جلدی ہو جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 604154

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 867-610/B=09/1442

     صورت مذکورہ میں آٹے کی توہین اور بے ادبی ہے۔ بہت سی یونانی مفید دوائیں ہیں، دو تین روز استعمال کرنے سے آرام ہوجائے گا۔ آپ کسی ماہر طبیب سے مشورہ کرکے اُن کا یونانی علاج کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند