معاشرت >> اخلاق و آداب
سوال نمبر: 603231
غیر مسلم کو سلام کرنا
کیا ہندو مذہب والے شخص کو کوئی مسلمان اسلام علیکم کہہ سکتا ہیں جبکہ ان کو نمستے کہنے میں زیادہ قباحت معلوم ہوتی ہے ،جواب مدلل عنایت فرمائیں۔
جواب نمبر: 60323121-Mar-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 612-477/L=08/1442
اگر کسی غیر مسلم کو سلام کرنے کی ضرورت ہوتو ”آداب عرض“ یا السلام علی من اتبع الہدی سے خطاب کرنا چاہئے، ان کو مکمل سلام کے الفاظ کہنے یا ان کے یہاں رائج سلام ”نمشکار“ یا ”نمستے“ وغیرہ سے احتراز کرنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مفتی
صاحب کیا ہمارے آخری نبی (صلی اللہ علیہ وسلم)نے کبھی اپنی زندگی میں مذاق کیا
تھا، گھر کے فرد کے ساتھ یا پھر باہر؟
میرے والد صاحب کما رہے ہیں اور میں بھی ملازم ہوں۔ مجھے حکومت کی طرف سے مکان ملا ہے اورمیرے والدین میرے ساتھ رہتے ہیں۔ گھر میں آئے دن جھگڑا رہتا ہے۔ کیا میں علیحدہ ہوسکتا ہوں؟
210 مناظرسلام کرنا سنت ہے یا فرض؟ (۲)جب کسی مسلمان بھائی سے ملتے ہیں تو السلام علیکم کہتے ہیں․․․کیا خط و کتابت کرتے وقت ہم سلام مسنون لکھ سکتے ہیں؟
1217 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میری شادی کو نو سال ہوگئے ہیں میرے شوہر بہت اچھے اور شریف ہیں۔میری شادی کے بعد میری سسرال والے مجھ سے بہت بدتمیزی کرتے ہیں اور میرے شوہر یہ دیکھ کر خاموش ہو جاتے ہیں کہ اللہ پر چھوڑ دو اور عفو و درگزر سے کام لو۔ اسلام کے لحاظ سے ایک مسلم شوہر کے سامنے اگر اس کے گھر والے اس کی بیوی کی بے عزتی کریں او راس پر تہمت لگا ئیں تو شوہر کا کیا فرض ہے آیا کہ بڑے لوگوں کے سامنے چپ ہوجائے یا بیوی کو اپنی عزت سمجھ کر سب کا مقابلہ کرے۔ میرے شوہر زندگی کے ہر معاملہ کو اسی طرح ہی لیتے ہیں جس کی وجہ سے زندگی عذاب ہوگئی ہے، کیو ں کہ میری سسرال والے اتنے بدتمیز ہیں میں آ پ کو بتا نہیں سکتی۔ میرے تین بچے ہیں اسلام کی رو سے والدین کا فرض یہ ہے کہ اولاد ان کی خدمت کرے ان کے لیے دعائیں کرے ان کی صحت کا خیال رکھے یا اپنے والدین کے کہنے میں آکر بیوی اور بچوں کا خیال رکھنا یا ان کی کفالت بھی چھوڑ دے۔ ایک اچھا بیٹا بننے کے بعد ایک آدمی کے اوپر بیوی بچوں کی جو ذمہ داری اللہ کی طرف سے دی گئی ہے اس کو اچھی طرح پوری کرنا کتنا ضروری ہے؟ اپنی بیوی بچوں کی اچھی کفالت کے بارے میں قرآن کیا کہتا ہے؟ اللہ نے ہم کو جو زندگی دی ہے اس میں کچھ باتیں ایسی ہیں جس میں ہم درگزر کرتے ہیں لیکن ہر بات میں خاموش رہنا اور اپنی کسی بھی بات کی صفائی نہ دینا کیا صحیح ہے چاہے کوئی ہمیں کتنا بھی عزت کرے یا نقصان پہنچائے؟ کیا یہ صحیح ہے؟ اللہ نے ہمیں زبان بھی دی ہے آنکھیں بھی او رعقل بھی تو ان کا استعمال نہ کرنا او ربلا وجہ خاموش رہنا یہ غلط ہے یا صحیح اور اپنے شوہر کی اس عادت کی وجہ سے میری زندگی ایک عذاب بن چکی ہے۔ برائے مہربانی جواب جلدی دیجئے گا۔
525 مناظرکیا استاذکے احترام میں کھڑا ہونا جائز ہے؟ میں ایک اسلامی اسکول میں جاتاہوں اور استاد کبھی بھی ہمیں اپنے لیے کھڑا ہونے کو نہیں کہتے، لیکن ہم طلباء ان کے احترام میں کھڑے ہوجاتے ہیں، کیا اس کی اجازت ہے؟ یا یہ اسلام کی تعلیم کے خلاف ہے؟
772 مناظرمیری عمر اکتیس سال ہے۔ میں واقعی دل برداشتہ ہوں لیکن میں ہمیشہ اپنے چہرہ پر مسکراہٹ رکھ کرکے اپنی پریشانیوں کو چھپانا چاہتاہوں۔مجھے امید ہے کہ آپ میری پریشانی کوحل کریں گے۔ میری شادی چار سال پہلے ہوئی جس سے میرے والدین نے نو سال پہلے نکاح متعین کردیا تھا یعنی چار سال شادی کو اوراس سے پہلے نو سال سب ملاکرکے تیرہ سال ہوگئے۔ سب کچھ میرے والدین کی خواہش کے مطابق ہوا لیکن اس سے نو سال تک بات کرنے کے بعد انھوں نے مجھ سے کہا کہ اس لڑکی سے شادی نہ کروں کچھ گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے جو کہ نظر انداز کرنے کے قابل تھیں جب انھوں نے میرا نکاح اٹھارہ سال کی عمر میں متعین کیا۔ میں نے اس لڑکی سے پچیس سال کی عمر میں شادی کرنے کو کہا۔۔۔۔؟
354 مناظر