• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 602755

    عنوان:

    اٹیچ غسل خانہ میں وضو اور دعا كا حكم؟

    سوال:

    بیت الخلاء اٹیچ غسل خانے میں وضومیں دعااورذکرجائز ہے یانہیں؟

    جواب نمبر: 602755

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 493-398/D=06/1442

     باہر دعا پڑھنی چاہئے؛ البتہ اگر غسل خانہ کا حصہ بیت الخلاء سے الگ ہو اور بیت الخلاء میں سامنے نجاست نہ ہو تو غسل خانہ میں پڑھنے کی بھی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند