• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 601990

    عنوان: شوہر کا نام لیکر پکارنا؟

    سوال:

    شوہر کو نام اس کے نام کے ساتھ پکارنا درست ہے یہ نہیں؟صحابیات کا طریق کیا ہوا کرتا تھا؟

    جواب نمبر: 601990

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 448-349/B=06/1442

     اسلام میں بیوی کے لئے شوہر کا مقام بہت اعلی درجہ کا رکھا گیا ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اگر اللہ کے علاوہ کسی اور کے لئے سجدہ کرنا جائز ہوتا تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کیا کریں۔ کسی کی وفات پر تین دن سے زائد غم اور سوگ منانا جائز نہیں۔ مگر اللہ تعالی نے عورت کے لئے حکم دیا ہے کہ اپنے شوہر کی وفات پر ۴/ ماہ دس دن تک سوگ منائے۔ ان دونوں باتوں سے شوہر کا مقام، اس کی عظمت اور عزت اعلی درجہ کی ظاہر ہوتی ہے۔ جس کا تقاضا یہ ہے کہ بیوی اپنے شوہر کو اس کے نام سے نہ پکارے ، بلکہ کوئی لقب یا وصف یا کسی عرف کے ساتھ معروف ہے تو اس کے ساتھ پکار لیا کرے، یہی ادب و احترام کا تقاضا ہے۔ صحابیات میں بھی کچھ اسی طرح کا رواج ملتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند