• معاشرت >> اخلاق و آداب

    سوال نمبر: 601886

    عنوان:

    دعا كرانے والے كا رخ كدھر ہونا چاہیے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام۔ مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر تہجد میں اجتماعی دعا کیا جائے تو کیا ہر کسی کا چہرہ قبلہ رخ ہونا چاہئے اور جو صاحب دعا کرا رہے ہیں تو انکا رخ کس طرف ہونا چاہئے ؟ برائے مہربانی اس کا جواب دیکر ممنون مشکور ہوں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 601886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:357-361/N=6/1442

     عام حالات میں قبلہ رو ہوکر دعا کرنا مستحب ہے۔ اور اگر بیان وغیرہ کے بعد دعا کرنی ہو تو سابقہ حالت پر برقرار رہتے ہوئے لوگوں کی طرف رخ ہوتے ہوئے بھی دعا کرنے میں کچھ مضائقہ نہیں، حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض مرتبہ جمعہ کے خطبے میں دعا فرمائی ہے اور آپ کا رخ مبارک لوگوں کی طرف تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند